استخارہ

روحانی استخارہ – چھٹا سلسلہ

قارئین کی فرمائش پر ہم اپنے اس سلسلہ کو مزید بڑھاتے ہیں۔ یہ چھٹا استخارہ ہے۔

میرے عزیزو!
:اگر تم یہ جاننا چاہتے ہو کہ

شادی کامیاب ہو گی یا نہیں؟

منگنی ہو چکی ہے تو کیا لڑکے کی امی پھر سے بہانہ بنائیں گی؟

کاروبار چلے گا یا پھر “دکان خالی، حساب بند”؟

پارٹنرشپ فائدہ مند ہو گی یا دوست ہی دشمن نکلے گا؟

جس سے دل لگائے بیٹھے ہو، وہ واقعی تمہارا ہے یا صرف تمہاری سادگی سے کھیل رہا ہے؟

واقعی جادو ہے یا پھر ساس کی نظر کا کمال؟

جادو کر کون رہا ہے؟ وہ جو خوابوں میں آتا ہے یا وہ جو روز تمہاری چائے پیتا ہے؟

تو پھر ایک بار روحانی استخارہ ضرور کرواؤ، کیونکہ یہاں سے جواب ملتا ہے:
واضح، صاف اور دل کو اطمینان بخش!

میرا تعارف

میرا نام قاری حافظ محمد مصباح العالم ہے۔
میں ادارہ روحانیات کا ایک ادنیٰ سا خادم ہوں۔

میں نے ماہر روحانیات حضرت محمد ایاز مزمل حسین شاہ صاحب سے روحانی علوم اور استخارے سیکھے ہیں۔ وہ بھی ایسے کہ اب دل کرتا ہے بانٹ دوں، اور لینے والے تیار رہیں۔

استخارے کا ذاتی مشاہدہ

استخارے میں میرا ذاتی مشاہدہ یہ ہے کہ کامیابی انہیں ملتی ہے جو:

نیت صاف رکھتے ہیں

درود شریف سے دل کو روشن کرتے ہیں

اور اللہ کے پاک کلام کو محض طاق کی زینت نہیں بلکہ زندگی کا حصہ بناتے ہیں

جیسے دوا بغیر کھائے افاقہ نہیں ہوتا، ویسے ہی قرآن کی آیت کو بطور دوا استعمال کرو، پھر دیکھو کیسا جادو ہوتا ہے
(اوہ سوری! جادو نہیں… رحمت!)

استخارے میں حیرت انگیز انکشافات

استخارہ کروانے والے اکثر چونک جاتے ہیں، جب وہی سوال جو دل میں چھپا ہوتا ہے، جواب میں سامنے آ جاتا ہے۔

اور ہاں…
بعض اوقات “جواب سن کر آنکھیں کھل گئیں، مگر دل نہیں مانا” والی کیفیت بھی ہو جاتی ہے۔

قرآنی رہنمائی

اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:

وَاللهُ يَهْدِي مَن يَشَاء إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ

ترجمہ:
اور اللہ جسے چاہتا ہے سیدھے راستے کی ہدایت دیتا ہے۔

روحانی مراقبہ کرنے کا طریقہ

روزانہ استخارہ کرنے کا طریقہ

آیت مبارکہ:
وَاللهُ يَهْدِي مَن يَشَاء إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ
(سورۃ البقرہ، آیت 213)

تلاوت کی تعداد:
213 مرتبہ

درودِ ابراہیمی:
اول و آخر 66 مرتبہ

نیت خالص ہو، مقصد واضح ہو —
ان شاء اللہ کامیابی تمہارا مقدر ہو گی۔

دعاؤں کی درخواست

آخر میں تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ: ہمیں مکتبہ روحانیات کی ٹیم کو اور خصوصاً ہمارے پیر و مرشد

ماہر روحانیات حضرت محمد ایاز مزمل حسین شاہ صاحب

کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

کیونکہ انہی کی دعاؤں اور برکات سے یہ سب ممکن ہوا، اور انہی کے فیض سے آج میرا اور آپ کا یہ رابطہ قائم ہے۔

اللہ تعالیٰ انہیں صحت و سلامتی عطا فرمائے۔ آمین!

خصوصی اعلان

اگر آپ مزید زبردست اور آزمودہ استخارے چاہتے ہیں تو ہماری مشہور زمانہ کتاب:

110 مجرب استخارے

ضرور حاصل کریں۔
یہ کتاب میری اور میرے پیارے بھائی محمد نبیل مزمل کی محنت اور تجربے کا نچوڑ ہے، اور اس کا روحانی چشمہ صرف ایک ہے۔

تحفہ روحانیات سے جڑے رہیں تاکہ ہر ماہ نئی روحانی معلومات، مجرب وظائف اور استخارے آپ تک پہنچتے رہیں، ورنہ کل کو دوست پوچھے گا:

“بھائی! یہ سب کہاں سے ملا؟”
اور شرمندگی نہ ہو 😊

Need Help? Chat with us