استخارہ
قارئین کی فرمائش اور سلسلہ
قارئین کی فرمائش پر ہم اپنے اس سلسلے کو مزید بڑھاتے ہیں۔ یہ ساتواں استخارہ ہے۔
استخارہ کی تعریف
استخارہ در اصل بندہ مومن اور رب کریم کے درمیان ایک روحانی رابطہ ہے، جس کے ذریعے انسان اپنی الجھنوں، فیصلوں اور تقدیر کے معاملات میں اللہ تعالی کی طرف سے رہنمائی حاصل کرتا ہے۔
استخارہ کا طریقہ اور اثرات
یہ استخارہ، جو آیت مبارکہ
“لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ”
کے ذریعے کیا جاتا ہے، خواب، کشف اور باطنی اشاروں پر مبنی ایک مجرب اور مؤثر روحانی عمل ہے، جو اہلِ یقین کے لیے خاص برکت رکھتا ہے۔
مجری اور ادارہ روحانیات
میں، قاری حافظ محمد مصباح العالم، ادارہ روحانیات کا ایک ادنیٰ خادم ہوں۔ مجھے استخارہ، کشف اور روحانی بصیرت کی جو دولت نصیب ہوئی، وہ میرے مرشد و رہنما حضرت ماہر روحانیات محمد ایاز مزمل حسین شاہ تو کلی صاحب کی توجہات، دعاؤں اور روحانی فیوضات کا نتیجہ ہے۔
استخارہ کی مشترکہ محنت
یہ استخارہ دراصل میری اور میرے محترم بھائی محمد نبیل مزبل کی مشترکہ روحانی محنت کا نچوڑ ہے۔ ہم دونوں نے ایک ہی روحانی چشمے سے فیض حاصل کیا، اور اسی نسبت کے تحت کتاب 110 مجرب استخارے ترتیب دی گئی، جو قرآن و نیت کے مجرب اعمال اور عملی مشاہدات پر مشتمل ایک منفرد تصنیف ہے۔
ایک حقیقی واقعہ
چند روز قبل ایک صاحب نے نہایت پریشانی کے عالم میں رابطہ کیا۔ ان کے مطابق کاروبار نہ تھا، مالی حالات کمزور تھے، ذمہ داریاں بڑھ چکی تھیں اور مستقبل کے بارے میں شدید بے یقینی پائی جاتی تھی۔ ادارہ روحانیات کے اصولوں کے مطابق استخارہ کیا گیا اور مناسب روحانی رہنمائی فراہم کی گئی۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کچھ عرصہ بعد وہی شخص ایک غیر متوقع انعام سے نوازا گیا، جس نے اس کی زندگی کا رخ بدل دیا۔
استخارہ کی افادیت
یہ واقعہ اس حقیقت کی جھلک ہے کہ جب فیصلے اللہ کی رہنمائی میں کیے جائیں تو بند راستے بھی کھلنے لگتے ہیں اور ناامیدی، امید میں بدل جاتی ہے۔ یہ استخارہ خصوصاً ان افراد کیلئے مفید ہے جو انعامی اسکیموں، مالی مواقع یا اہم فیصلوں میں تذبذب کا شکار ہوں۔
خواب کے ذریعے رہنمائی
اندھیرے میں اندازوں کے تیر چلانے کے بجائے، استخارہ کے ذریعے رویہ اختیار کرنا زیادہ محفوظ، موثر اور بابرکت ثابت ہوتا ہے۔ ایک مثال کے طور پر، ایک صاحب نے انعامی نمبر کے حوالے سے استخارہ کروایا۔ دوران خواب انہوں نے خود کو ایک ایسی بس میں سوار دیکھا جو بغیر ڈرائیور کے تیزی سے چل رہی تھی۔ اس خواب کی تعبیر اور استخارے کی روشنی میں مخصوص اعداد بتائے گئے، اور محض ایک ہفتے کے اندر حالات نے حیران کن طور پر مثبت کروٹ لے لی۔
استخارہ کرنے کا طریقہ
عامل پانچوں نمازوں کی پابندی کرے۔
ہر رات باوضو ہو کر اطمینان قلب کے ساتھ 1100 مرتبہ “لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ” پڑھے۔
آغاز اور اختتام پر 11 مرتبہ درود ابراہیمی کا اہتمام کیا جائے۔
نیت صاف، دل مطمئن اور توکل کامل ہو۔
صدقہ کے ذریعے برکت
کامیابی کی صورت میں 110 روپے اور ایک میٹھی روٹی کسی مستحق فقیر کو دینا لازم ہے، تاکہ حاصل ہونے والی برکت میں دوام اور حفاظت پیدا ہو۔ یہ صدقہ روحانی نتائج کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
استخارہ کے فوائد
اگر زندگی کے معاملات جیسے شادی، منگنی، کاروبار، شریک حیات، جادو یا اولاد کے مستقبل سے متعلق سوالات ذہن میں ہوں، تو اندازوں اور وسوسوں کے بجائے استخارہ کے ذریعے ربانی رہنمائی حاصل کرنا بہترین راستہ ہے۔ استخارہ وہ آئینہ ہے جس میں حقیقت اپنے اصل چہرے کے ساتھ ظاہر ہوتی ہے۔
مزید رہنمائی
مزید ایسے ہی مجرب استخاروں اور روحانی رہنمائی کے لیے کتاب 110 مجرب استخارے حاصل کریں۔ آخر میں تمام قارئین سے عاجزانہ درخواست ہے کہ ہمارے پیر و مرشد حضرت ماہر روحانیات ایاز مزمل حسین شاہ صاحب کی صحت، سلامتی اور طویل عمر کے لیے خصوصی دعا فرمائیں۔

