آزمائش غضب سے حفاظت روح
مریخ کی اہمیت اور اثرات
سیارگان میں ہر سیارے کو ایک خاص فضیلت اور مرتبہ حاصل ہے۔ مریخ کی بات کیے بغیر اس کی قوت اور طاقت کا ذکر نامکمل رہتا ہے۔ علم فلکیات میں سیارہ مریخ کو قوت، جرات، غصہ، خون، جنگ، حادثات، جلد بازی، عضلات، اعصاب اور جسمانی حرارت کا حاکم سمجھا جاتا ہے۔
مریخ کی قوت اور حضیض
مریخ جب اپنی قوت میں ہو تو انسان میں حوصلہ، طاقت اور فیصلہ سازی پیدا کرتا ہے، مگر جب یہ سیارہ حضیض میں چلا جائے تو اس کی فطرت بگڑ جاتی ہے۔ حضیض مریخ انسان کے اندر
غصہ بے قابو
خطرناک فیصلے
جسمانی بیماریوں کی طرف رجحان
یہ سب پیدا کرتا ہے۔
فروری: مریخ کا حضیض میں داخلہ
15 فروری کو مریخ حضیض میں داخل ہوتا ہے۔ یہ وہ وقت ہے جب آگ کی تاثیر کمزور ہو کر دھواں بن جاتی ہے، جو نہ روشنی دیتا ہے اور نہ حرارت، بلکہ آنکھوں اور سانس پر اثر انداز ہوتا ہے۔
حضیض مریخ کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ انسان کی اندرونی طاقت منفی رخ اختیار کر لیتی ہے۔
غصہ بے وجہ بھڑک اٹھتا ہے
زبان تلخ ہو جاتی ہے
چھوٹی بات بڑے جھگڑوں میں بدل جاتی ہے
روحانی تدابیر کا کردار
ماہر روحانیات محمد ایاز مزمل حسین شاہ توکلی صاحب کی تعلیمات کے مطابق
مریخ کو “تلوار” سے نہیں بلکہ صبر اور دعا سے قابو کیا جاتا ہے۔
حضیض مریخ کے دوران غصے کی اصلاح سب سے ضروری ہے۔
سورۃ آل عمران اور سورۃ الشوریٰ کی آیات کی تلاوت انسان کو محفوظ رکھتی ہے۔
برجوں پر مریخ کے اثرات
مختلف برجوں پر مریخ کے اثرات مختلف ہوتے ہیں
برج حمل
غصہ، سردرد، بلڈ پریشر، بخار، چوٹ
روزانہ سورۃ الفلق اور سورۃ الناس تین تین مرتبہ پڑھیں
برج عقرب
حسد، شک، اندرونی غصہ
پیشاب، معدہ، خون سے متعلق مسائل
ہفتے میں کم از کم تین مرتبہ سورۃ مزمل کی تلاوت
برج اسد
دل، بلڈ پریشر، اعصابی کمزوری
عاجزی اختیار کرنا شفا کا سبب
برج قوس
جوش میں ہوش کھونا، چوٹ کا اندیشہ
صدقہ: کسی مستحق کو جوتا یا کپڑا دینا
برج جدی
وظیفہ: سورۃ الانشرح روزانہ 7 مرتبہ
جوڑوں کے درد، گھٹنوں، ہڈیوں اور اعصابی کھچاؤ
خاموش رہیں، غصہ جمع نہ کریں
برج ثور
گلے، گردن اور ہارمونز متاثر
دودھ کا صدقہ مفید
برج جوزا
اعصابی تناؤ، ہاتھوں میں کپکپی، ذہنی بے چینی
زیادہ بولنا بیماری بڑھاتا ہے
وظیفہ: یا حلیم 111 مرتبہ
برج سرطان
معدہ، تیزابیت، سینے کی جلن
جذباتی غصہ
قرآنی وظیفہ: سورۃ کوثر 21 مرتبہ
برج سنبلہ
آنتیں، جلد، اعصابی نظام متاثر
غصہ بڑھتا ہے
وظیفہ: یا شانی 101 مرتبہ
برج میزان
ازدواجی جھگڑے، کمر درد، گردے کے مسائل
صدقہ: خوشبو یا صابن
برج دلو
ٹانگیں، دوران خون اور اعصاب متاثر
قرآنی وظیفہ: سورۃ العصر روزانہ 11 مرتبہ
برج حوت
خوف، وہم، نیند کی خرابی
وظیفہ: یا نور 313 مرتبہ
خلاصہ روحانی خدمات
ماہر روحانیات محمد ایاز مزمل حسین شاہ توکلی صاحب کے مطابق
حضیض مریخ یا رجعت، ہر فلکی آزمائش کو قرآن کے نور سے گزارا جا سکتا ہے۔
وظائف عام آدمی کے لیے آسان اور قابل عمل ہیں۔
مریخ کے غضب سے بچنے کا اصل علاج: صبر، دعا، ذکر اور صدقہ۔
خاموشی اور خدمت خلق اختیار کرنے والا مریخ کی طاقت کو اپنے حق میں بدل سکتا ہے۔

