حضیض شمس
فلکیات اور روحانی نجوم کے مطابق جب کوئی سیارہ اپنے حفیض (Debilitation) میں داخل ہوتا ہے تو اس کی قوت کمزور ہو جاتی ہے اور وہ اپنے مثبت اثرات پوری طرح ظاہر نہیں کر پاتا۔ 09 جنوری 2026 ء کو شمس جب برج جدی کے 20 درجے پر پہنچتا ہے تو حضیض یافتہ ہو جاتا ہے، کیونکہ برج جدی شمس کا تخصیصی برج مانا جاتا ہے۔ شمس اقتدار، صحت ، عزت، روشنی، حو صلے اور زندگی کی حرارت کی علامت ہے؛ لہذا اس کے حضیض میں جانا اجتماعی اور انفرادی دونوں سطحوں پر اثر انداز ہوتا ہے۔ روحانی اعتبار سے یہ وقت نحس اس لیے مانا جاتا ہے کہ اس دوران فیصلوں میں غلطی ، صحت میں کمزوری، حوصلے کی شکست، با اثر افراد سے اختلاف ، حکومتی و دفتری رکاوٹیں اور باطنی بے چینی بڑھ سکتی ہے۔ اسی لیے اہل بصیرت اس دن احتیاط ، صدقہ اور ذکر کی خاص تاکید کرتے ہیں۔ ممکنه عمومی نقصانات ( حضیض شمس کے دوران ) جسمانی کمزوری، بخار، دل و آنکھوں کے مسائل ہی عزت و وقار میں کمی یا بدنامی کا خدشہ حکومتی ، عدالتی یا دفتری معاملات میں رکاوٹ ☆ باپ، سرپرست یا افسران سے اختلاف کا روبار میں ست روی، فیصلوں میں تاخیر ہ ذہنی دباؤ ، مایوسی اور خود اعتمادی میں کمی

برج حمل : ۔ حوصلہ اور قیادت متاثر ہو سکتی ہے۔ جلد بازی نقصان دے سکتی ہے۔ صحت خصوصاً سر اور آنکھوں کا خیال رکھیں۔ افسران سے اختلاف سے بچیں۔
برج ثور : – مالی معاملات میں دباؤ ، سرمایہ کاری میں رکاوٹ ۔ غیر ضروری اخراجات بڑھ سکتے ہیں۔ ضد نقصان کا سبب بنے گی۔
برج سنبله : – کام کے دباؤ میں اضافہ، صحت خصوصاً معدہ و اعصاب متاثر – باریک بینی فائدہ دے گی ، تنقید سے بچیں۔
برج میزان : – شراکت داری میں اختلاف ، قانونی معاملات میں تاخیر توازن اور مکمل اختیار کریں۔
برج عقرب: – چمپی دشمنی ، حسد یا راز افشا ہونے کا خدشہ۔ روحانی حفاظت ضروری ہے۔
برج قوس تعلیمی و سفری معاملات میں رکاوٹ ۔ بڑوں سے اختلاف سے بچیں، وعدوں میں احتیاط کریں۔
برج جدی : – چونکہ شمس اسی برج میں حفیض یافتہ ہے ، اثر زیادہ ہو سکتا ہے۔ صحت، وقار اور فیصلوں میں خاص احتیاط لازم ہے۔
برج دلو : – تنہائی، بے دلی اور منصوبوں میں تعطل خیرات اور ذکر سے سکون ملے گا۔
برج حوت : – وہی خیالات ، خوابوں کی شدت، جذباتی کمزوری۔ روحانی معمولات مضبوط کریں۔

حضيض شمس سے بچاؤ
صدقات : 09 جنوری 2026 ء کو خصوصاً سورج نکلنے کے 15 منٹ بعد گندم، کھجور ، گز کا صدقہ کریں یا سرخ یا زرد کپڑا کسی مستحق کو دیں یا پرندوں کو دانہ ڈالیں۔ حمد دل و دماغ کی روشنی، عزت و وقار کی حفاظت کیلئے یا نُور کا ورد 111 بار فجر کی نماز کے بعد کریں ۔ یہ صحت ، قوت اور استقامت کیلئے یا حَيُّ يا قيوم بعد نماز فجر 313 بار رو کریں۔ معاملات میں نرمی، رکاوٹوں کا خاتمہ کیلئے یا لَطِیف کا ورد 129 بار بعد نماز عصر کریں۔ عمومی حفاظت اور قبولیت درود شریف 41 بارون میں کسی بھی وقت باوضو پڑھیں۔ 09 جنوری 2026ء کا حضیض شمس ایک آزمائشی مگر قابل اصلاح وقت ہے۔ احتیاط ، صدقہ ، ذکر اور دعا کے ذریعے اسکے منفی اثرات کو نمایاں حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔ اہل بصیرت کے نزدیک یہی حکمت ہے کہ فلکی اوقات کو سمجھ کر روحانی تیاری کی جائے ، تاکہ نقصان کے بجائے حفاظت اور بہتری حاصل ہو۔

